ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا: خواجہ آصف

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا: خواجہ آصف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کے پُرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔

  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا، پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔