ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہوجائیں ہوشیار! بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہوجائیں ہوشیار! بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہداقبال رانا:گوجرانوالہ ایف ائی اے کی بڑی کارروائی، جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ , 2 ملزمان گرفتار، ملزمان پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کی مدد سے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کررہے تھے، ملزمان جعلی پاسپورٹ، ویزا اسٹیکرز اور دیگر سفری دستاویزات بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔ 

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ نے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات نے شادمان کالونی میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ضیاءالرحمن اور اعجاز احمد شامل ہیں، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی دستاویزات فراہم کرتے تھے،ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہیں۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے، ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد کر لئے گئے،ملزمان سے جعلی ویزا اسٹیکرز کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان سے یورپ کے 96، چین کے 18، برطانیہ کے 41، امریکہ کے 12 جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد ہوئے۔

ملزمان سے برازیل، انڈونیشیا، ترکی، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، کروشیا، اسپین، پرتگال، یو اے ای کے جعلی ویزا اسٹیکرز،  95 جعلی اسٹامپس، بینک ڈیپازٹ سلپس، 13 جعلی رہائشی کارڈز اور امیگریشن اسٹمپس، لیمینیشن شیٹس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان سے چیمبر آف کامرس کے فیک کارڈز، سٹوڈنٹ کارڈز، موبائل فونز، لیمینیشن مشینیں، ٹائپنگ مشینیں بھی ملیں،ملزمان اور انکے ایجنٹس پورے ملک سے سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو وزٹ ویزے یا عمرہ ویزے پر بیرون ملک بھجواتے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔