وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

28 Dec, 2024 | 12:32 PM

زاہد چودھری:نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائلیسز سنٹر سے ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ،حکومت کا فرائض میں غفلت برتنے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وی سی نشتر یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے وائس چانسلر کو ہٹانے کی سمری گورنر کو بھجوائی۔
گورنر پنجاب نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو 31 دسمبر کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کر لیا،گورنر پنجاب کی جانب سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیا۔
وائس چانسلر پر ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئےضروری اقدامات نہ کرنے کا الزام ہے، نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائلیسز سنٹر سے 25 مریضوں کو ایچ آئی وی وائرس منتقل ہوا۔

مزیدخبریں