8 سال بعد ٹیچرز ایجوکیٹرز کی سنی گئی

28 Dec, 2024 | 12:26 PM

جنیدریاض:8سال بعد ہزاروں ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ، ڈی ٹیز کو بحال کرکے گریڈ 16 دینے کا اعلان، ڈی ٹیز سکولوں میں جاکر اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق 8سال قبل 2017 میں ڈی ٹیز کے اختیارات واپس لے لیے گئے تھے، پنجاب بھر میں ڈی ٹیز کی تعداد 4560 اور لاہور 113 ہے،ڈی ٹیز کے اختیارات واپس لیکرانہیں سکولوں میں بطور ٹیچر تعینات کردیا گیا تھا۔
عدالتی احکامات پر اب انہیں دوبارہ بحال کردیا گیا،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بھی ڈی ٹیز کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردیں،مذکورہ ڈی ٹیز اب دوبارہ سکولوں میں اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں