ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ ای ٹیکسی منصوبے کیلئے تیار

محکمہ ٹرانسپورٹ ای ٹیکسی منصوبے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:باعزت روزگار ،سستا اور اعلیٰ سفری معیار،محکمہ ٹرانسپورٹ ای ٹیکسی منصوبے کیلئے تیار،الیکٹرک گاڑیاں بنانیوالی کمپنیوں دیوان گروپس اوراین آرٹی سی کیساتھ الگ الگ اجلاس ہوا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نےاجلاس کی صدارت کی، کمپنیوں نے پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے میں اظہار دلچسپی ظاہر کیا۔
اجلاس میں کمپنیوں نےاپنی ای وہیکلز کی تیاری، ڈیزائن و خصوصیات بارے بریفنگ دی، وزیر ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی میں بھرپور دلچسپی دکھانے پر وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو سراہا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا کہنا تھا کہ ای ٹیکسی سروس سے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہونگے ، ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔