ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے بڑی شرط رکھ دی گئی

 پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے بڑی شرط رکھ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق کابینہ نے فیصلہ کیاکہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے،وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کے لئے پاکستان میں کم از کم 5سال قیام لازم قرار دیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کے لئےاہلیت تصورنہیں ہوگی، یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔