وقاص احمد:کاہنہ کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،2زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 30سالہ خالد کے نام سے ہوئی ،زخمیوں میں محمد معشوق اور محمد اسلم شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھلکے گاؤں کے اسلم اور اعجاز کے درمیان زمین کا تنازع تھا،فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس پر اعجاز اور ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے لاش مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔
کاہنہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،2زخمی
28 Dec, 2024 | 10:58 AM