ویب ڈیسک:چین میں عدالت نے 35 افراد کو گاڑی تلے روند کر ہلاک کرنے والے شخص کو سزائے موت سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی حلقوں کی طرف سے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے سرمایہ کاری کے نقصانات اور اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تنازعات کے بعد مایوس کے عالم میں عام افراد پر حملہ کیا۔
عدالت کے مطابق ہوانگ نامی شہری نے اپنی گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کے بعد اپنی گاڑی سے باہر نکل کر حراست میں لیے جانے سے پہلے راہ گیروں پر ہتھیار سے بھی حملہ کیا تھا۔
گزشتہ ماہ 11 نومبر کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ژوہائی شہر میں تیز رفتار گاڑی نے شہریوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جبکہ 43 افراد شدید زخمی ہوئے تھے،گاڑی چلانے والے 62 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔