ویب ڈیسک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی نہ لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایپلیکیشن کو مزید کچھ وقت تک کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران انہیں اس پلیٹ فارم پر اربوں بار دیکھا گیا، جو ایک اچھا تجربہ تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں سوچنا چاہیے کہ ٹک ٹاک کو مزید وقت کے لیے امریکا میں کام کرتے رہنا چاہیے، حیران کن طور پر، اپنے سابق دور میں ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کی مہم شروع کی تھی، جسے عدالتوں نے مسترد کر دیا تھا۔
ہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی ایک تاریخ مقرر کی تھی۔ امریکی حکومت کے نئے قانون کے تحت، ٹک ٹاک کو اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنا ہوں گے، ورنہ اسے 19 جنوری 2025 سے بند کر دیا جائے گا۔ اس قانون کے خلاف ٹک ٹاک نے امریکی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی تھیں، جو مسترد ہو چکی ہیں، اور اب 10 جنوری 2025 کو امریکی سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔
اس قانون کے تحت، امریکی صدر اگر چاہیں تو ٹک ٹاک کو مزید 90 دن کی مہلت دے سکتے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ قانونی مہلت 19 جنوری 2025 کو ختم ہوگی، جب کہ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔
https://www.city42.tv/29-Dec-2024/150393