احمد منصور:وفات سے قبل سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے مودی کے بارے میں راۓ,حال ہی میں وفات پانے والے بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے مودی سرکار کی عوام دشمن پالیسی پر کڑی تنقید کی.
بین الاقوامی میڈیا کےمطابق من موہن سنگھ نے بارہا مودی سرکار اور بی جے پی کی ہندو انتہا پسندی پر سوالات اٹھائے، سال 2024 میں مودی کی بھارتی انتخابی مہم پر من موہن سنگھ نے کڑی تنقید کی،من موہن سنگھ نے بی جے پی اور مودی کے خلاف وفات سے قبل کچھ خطوط لکھے، من موہن سنگھ نے مودی سرکار پر نفرت انگیز تقاریر کے استعمال اور بھارتی عوام کے وقار کو کم کرنے کا الزام لگایا۔
من موہن سنگھ نے کہا تھا کہ مودی بھارت کی تاریخ میں وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے عوامی نظریے کے وقار کو ٹھیس پہنچائی، مودی سرکار نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی عوام سے جھوٹے دعوے کیے۔
مودی سرکار نے مجھ پر جھوٹے بیانات کا الزام لگایا حالانکہ میں نے کبھی بھی فرقہ واریت کو فروغ نہیں دیا، یہ شیوہ صرف بی جے پی اور مودی سرکار کا ہے،بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ اگنی ویر اسکیم بھارت کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔
https://www.city42.tv/29-Dec-2024/150393
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ مودی سرکار نے گزشتہ 10 سالوں سے بھارتی پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،حقوق مانگنے پر 750 سے زائد کسانوں کو قتل کیا گیا،اس سے قبل بھی من موہن سنگھ نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی۔
پاک بھارت کشیدگی پر من موہن سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ، مودی سرکار خود کو تباہی کی جانب نہ جھونکے،اپنی نااہلی اور جھوٹ کو چھپا کر مودی سرکار من موہن سنگھ کے نام پر اب ایک نئی سیاست کرنے جارہی ہے۔