ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اتنے ہی سنجیدہ جتنے ہم ہیں: رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اتنے ہی سنجیدہ جتنے ہم ہیں: رانا ثنا اللہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے کیونکہ اُنہیں اپنے سوشل میڈیا سے اتنی گالیاں پڑتی ہیں کہ وہ خود مشکل میں آجاتے ہیں۔

  رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہےتواس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم اور الزامات کاعمل دخل ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں جب کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پالیسی کے حوالے سے بریفنگز ہوتی تھیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیر اعظم شرکت تک گوارا نہیں کرتے تھے حالانکہ وزیراعظم کو ہی ایسی پالیسز پر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے۔