ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٰسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار شہریار منور ماہین صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی فوٹو میں ان کے ہاتھ میں نکاح نامہ دیکھا جاسکتا ہے، شہریار منور نے کریمی شیروانی اور اس پر میچنگ کا کلا پہنا ہوا ہے جبکہ دلہن ماہین صدیقی نے بھی دولہے کے کپڑوں کے ساتھ میچنگ کی ہوئی ہے۔ دونوں اپنی شادی پر بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔

شہریار منور کی شادی میں فنکاروں، عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو اس خاص دن کو یادگار بنانے میں شریک رہے۔

شہریار منور کی شادی اس ہفتے کا ٹاپ ٹرینڈ رہی ،  ان کی ڈھولکی کی یادگار تقریب میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، گلوکار جمی خان اور علی حمزہ بھی شریک ہوئے، شہریار منور اور ماہین صدیقی خوبصورت لباس میں نظر آئے۔ڈھولکی کے بعد شہریار منور نے قوالی نائٹ کی تقریب منعقد کی، قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان کو قوالیاں گاتے ہوئے دکھایا گیا اور شرکا ان سے خوب محظوظ ہوئے۔قوالی نائٹ کے بعد سنگیت نائٹ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن  میں شہریار منور ، ثروت گیلانی، احد رضا میر، عاصم رضا اور فہد مرزا اسپیکرز پر چلنے والے پنجابی گیت 'دل لے گئی کڑی' پر لپ سنکنگ کرتے اور جھومتے نظر آئے۔ایک اور وائرل ویڈیو میں شہریار منور احد رضا میر کیساتھ بالی وڈ کی مشہور فلم 'دل چاہتا ہے' کے گیت 'کوئی کہے کہتا رہے' پر شوخ مزاجی اختیار کرتے دکھے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی پھر ہلدی کی رسم کی گئی جس میں دونوں بے انتہا خوش نظر آئے۔جہاں ڈھولکی اور قوالی نائٹ میں دونوں نے کافی سجے سنورے نظر آئے وہیں ہلدی کی تقریب میں دونوں نے ہی سادگی اختیار کی۔ان تمام تقریبات کے بعد نکاح کی تقریب نے شہریار اور ماہین کو محبت کے ایک اٹوٹ بندھن میں باندھ دیا ، شہریار منور کے مداح ان کے نکاح کی مزید تصاویر آنے کا انتظار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہریار منور نے  24 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، 2012 میں ڈرامہ سیریل ’میرے درد کو جو زبان ملے‘ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئے اور آتے ہی اسکرین کی جان بن گئے۔وہ سال 2013 میں مقبول ترین ڈرامے 'زندگی گلزار' ہے میں 'اسامہ' نامی معاون کردار نبھاتے نظر آئے۔سال 2017 میں شہریار منور نے ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد فلمی دنیا کا رُخ کیا ، فلم 'ہو من جہاں' کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ وہ اس میں اداکاری کے جوہر دکھاتے بھی نظر آئے۔