شاہین عتیق:صارف عدالت میں پچھلے سال کی نسبت رواں سال فیصلوں کا تناسب 100 فیصد رہا،سال 2024 میں صارف عدالت کی جانب سے 1100فیصلے کئے گئے۔
صارف عدالت میں 1200کے قریب نئے دعوے دائر ہوئے،عدالت میں تاخیر سے کیس دائر کرنے پر 200 کیس خارج کئے گئے،عدالتی حکم عدولی پر 100 دکانداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
غلط کیس دائر ہونے پر 10درخواست گزاروں کو 2لاکھ کے جرمانے،سال کے آخر میں صارف عدالت میں 2521التوا زیر التوا ہیں،زیادہ سے دعوے الیکٹرانک ،درزی ،بوتیک شاپ مالکان کیخلاف دائر ہوئے۔
حکومت نے سال 2024میں صارف عدالت کوکوئی سہولیات فراہم نہ کیں،صارف عدالت کے جج سارا سال بغیر سکیورٹی کے ایک گلی میں کام کرتے رہے۔
صارف عدالت میں رواں سال فیصلوں کا تناسب 100 فیصد رہا
28 Dec, 2024 | 09:33 AM