عبدالجبار ابڑو: شکارپور کی ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں قیدی کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ جاں بحق قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے قیدی کی موت کے اسباب سے متعلق تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے جبکہ مبینہ طور پر جیل کے اندر قیدی پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کے ورثا کو اطلاع دینے کی بجائے، لاش نیو فوجداری پولیس کے حوالے کی گئی اور سول ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوادی گئی۔
سول ہسپتال کے سرد خانے کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔