ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساتھی اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے پر معروف اداکار گرفتار

ساتھی اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے پر معروف اداکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کناڈا اور تیلگو ٹیلی ویژن کے اداکار چاریتھ بالاپا کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، حملے اور دھمکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلور میں پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے خلاف ایک خاتون اداکارہ نے شکایت داخل کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا ہراسگی، جنسی حملے اور دھمکیاں یکم نومبر 2023 سے 13 دسمبر 2024 کے درمیان دی گئیں۔ 

خاتون شکایت کنندہ تیلگو اور کناڈا سیریلز میں کام کرچکی ہیں، انکا کہنا ہے کہ وہ ملزم کو 2017 سے جانتی ہیں۔