ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان مکمل

نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے تحت، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں 25 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، جن میں 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز، اور 18759 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہلڑ بازی کرنے والے شرپسند عناصر کو حوالات میں ڈالا جائے گا۔

 اس کے علاوہ ٹریفک کے انتظامات کو مربوط بنانے اور ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس، اور ایلیٹ فورس کی سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھانے کے بھی احکام جاری کئے گئے ہیں۔