ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

28 Dec, 2024 | 08:51 AM

رانا زمان: پاکستان میں‌ ریل گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے حادثات پر مسافر خوف کا شکار ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بھی اس پر پریشانی کا اظہار کیا جارہا ہے

 مریدکے کے علاقے میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک نوجوان لڑکا ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق 17 سالہ کیف جو موبائل پر بات کرتے ہوئے ٹرین کے راستے میں آ گیا تھا اور  ٹرین سے ٹکرا گیا۔

ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی اور حادثے میں نوجوان کی حالت شدید خراب ہو گئی۔ اسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں جان بحق ہو گیا۔

ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔

مزیدخبریں