سٹی42: دبئی میں اس مرتبہ سال نو منانے کے لیے حکام نے مزدوروں کے لیے خصوصی مراعات اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک مزدوروں اور مزدوروں نے تعمیر کیا ہے، محنت کش ہمارے پارنٹر ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔
اس سالِ نو پر 2 دن کیلئے مزدوروں کے لیے ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔ سونے کے زیورات مزدوروں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گی، مزدوروں کو 2 نئی گاڑیاں بھی تحفہ میں دی جائیں گی۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ مزدوروں کو 30 فری ٹکٹس بھی ملیں گےاور 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی ملیں گے۔
سال نو کے موقع پر دبئی میں مزدوروں کے لیے القوز، محسنہ، جبل عل میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی، محنت کش تقریبات میں شریک ہوں گے اور اور انعامات جیتیں گے۔