ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"سن میرے دل"  کی چوبیسویں ایپی سوڈ میں دماغ کی بتیاں بجھنے کا دلچسپ واقعہ

Sun Mere Dil, Maya Ali, Shahvir Qqdvani, Khalil ur Rahman Qamar, City42 , Sun Mere Dil 24th episode , Carom board
کیپشن: ایک ممتاز انٹرٹینمنٹ چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ ""سن میرے دل کے ایک منظر کا یہ سکرین شوٹ یو ٹیوب پر موجود چوبیسویں ایپیسوڈ کی ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت: خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے " سن میرے دل"  کی ہر ایپی سوڈ  میں یوں تو ہر تین منٹ بعد کوئی بونگی ضرور ماری جاتی ہے لیکن اس کی 24 ویں ایپی سوڈ میں تو  ایسی بونگی ماری گئی جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ رائٹر کے ساتھ ڈائریکٹر  بلکہ کیمرہ مین اور دونوں ایکٹر بھی دماغ کی بتی بجھا کر کام کر رہے تھے۔

چوبیسویں ایپی سوڈ کے ایک سین میں صدف (مایا علی) اپنے بھائی زاویار  (شاہویر قدوانی)کے ساتھ کیرم کھیل رہی تھیں، کہ والدہ بیٹی کو گھر بسائے رکھنے کے ٹوٹکے بتانے کے لئے چلی آئیں۔ صدف اوروالدہ فرزانہ کی گفگو شروع ہوئی تو بہن بھائی کا کیرم کا کھیل رک  گیا۔ 

Caption اس منظر میں زاویار کو بلیک گوٹ پاکٹ کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

والدہ اور بیٹی کی گفتگو ختم ہوئی تو کھیل پھر سے شروع ہونا ہی تھا سو ہو گیا،  لیکن ایکٹرز اور ڈائریکٹر سبھی بھول گئے کہ صدف کی ابتدا میں سفید گوٹیں تھیں اور بھائی زاویار بلیک گوٹس کو پاکٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Caption اس منظر میں صدف وائٹ گوڑ کو پاکٹ کرنے کے لئے کھیل رہی ہیں۔

 کھیل رکنے کے بعد پھر سے شروع ہوا تو صدف نے بلیک گوٹس کو اپنی سمجھ کر کھیلا اور یہی حرکت زاویار نے بھی کی۔ یوں چلتے کھیل کے دوران ہی پلئیرز کی گوٹیں بدل گئیں۔

Caption اس منظر مین زاویار کو سفید گوٹ پاکٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ افسردہ صدف بھائی کی اس شوٹ پر تالیاں بجا کر داد بھی دیتی ہیں۔

" سن میرے دل" کے کرداروں سے ایسی بے ڈھنگی حرکتیں سرزد ہونا خیرکوئی انہونی نہیں۔ انہونی تو  تب ہو گی جب سب کردار کسی ایک ایپی سوڈ میں کوئی بونگی نہیں ماریں گے اور ایپی سوڈ خیریت سے تمام ہو جائے گی۔