وہ تین سو ارب روپے کہاں گئے؟ شہباز شریف کا کراچی اجلاس میں سوال

28 Dec, 2023 | 10:40 PM

 طحہ ملک: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیغام لےکر آیا ہوں کہ ہم وہ پیسہ ملک میں لے کر آئیں گے جو یہاں سے لوٹ کر لے جایا گیا،پوچھنا چاہتا ہو کہ وہ تین سو ارب  کہاں گئے جو لوٹ کر لے گئے ،وہ نوکریاں اور گھر کہاں ہیں جن کا دعویٰ کیا جارہا تھا ۔ 

شہباز شریف کی سربراہی میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں مریم اورنگزیب، خواجہ سعدرفیق، ایاز صادق نے شرکت کی، اجلاس میں سندھ کے لیگی رہنما بشیر میمن، نہال ہاشمی ،شاہ محمد شاہ ،محمد زبیر نے شرکت کی۔

بشیر میمن نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کیلئے شہباز سپیڈ ضروری ہے،ہم اس بار سندھ سے بھی میدان ماریں گے،آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سندھ سے بڑی اکثریت حاصل کرے گی۔
صدر ن لیگ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کراچی میں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ،تیاری کریں آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں،اگر ہم حکومت میں آئے تو کراچی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا،کراچی سے حیدر آباد موٹر وے بھی بنایا جائے گا،کراچی میں سرکولر ریلوے کا بھی جال بچھایا جائے گا۔
صدر ن لیگ کاکہناتھا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے،پاکستان کی سب سے زیادہ آمدن کراچی سے ہوتی ہے،آج کراچی تباہ حالی کا شکار کیوں ہے،ان کاکہناتھا کہ 2016 میں کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے نواز شریف نے کام کیا، جب لاہور میں منصوبے مکمل ہوسکتے ہیں تو کراچی میں کیوں نہیں،لاہور جب بن اور سنور سکتا ہے تو کراچی کیوں نہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے تعلقات کو دوسرے ملکوں کے ساتھ خراب کیا گیا،چین کے خلاف پچھلی حکومت نے زہریلہ پروپیگنڈہ کیا،سی پیک ایک کامیاب پروجیکٹ رہا ہے مگر گزشتہ حکومت نے اسے تباہ کیا، کراچی میں گرین لائن ہم نے بنائی۔
شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ اگر کسی شہر کو سب سے پہلے میٹرو ملنی چاہیے تھی تو وہ کراچی ہے،شہر میں پانی کا مسئلہ بھی روز بڑھتا جارہا ہے، 2016 میں نواز شریف نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر شہر میں پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوشش کی،افسوس ہے کہ آج بھی اس شہر میں لوگ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں،ٹینکر مافیا کا راج حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
ان کاکہناتھا کہ اگر کراچی والوں نے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کو اقتدار دیا تو یہاں سے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا،ہم حکومت میں آئے تو کراچی کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،غریب طالب علموں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیں گے،ہم نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خصوصی ٹریننگ دیں گے، ہم نے جو جو کام لاہور میں کیا وہ سب کراچی میں بھی کریں گے،لاہور میں بنائے گئے سکولوں میں معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں