سپریم کورٹ میں کل زیر سماعت آنیوالے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

28 Dec, 2023 | 09:22 PM

امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں کل زیر سماعت آنیوالے تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔
قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ کے بنچ کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے،بنچ کی عدم دستیابی کے باعث فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود ناسازی طبیعت کے باعث سماعت نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ آج بھی سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں