ملکی معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہیں، گوہر اعجاز کی کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات

28 Dec, 2023 | 06:28 PM

This browser does not support the video element.

وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی زیر  صدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ۔

گوہر اعجاز کی زیر  صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرا اسٹرکچر قائم کیا جائے گا، اجلاس میں  کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ واٹر ری سائیکلنگ اور ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

بعدازاں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے گورنر ہاوس کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات کی، تاجروں اور صنعتکاروں نے ملکی معاشی مسائل سے آگاہ کیا، صنعتکاروں نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کی تجاویز دیں۔

  گوہر اعجاز نے تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے ملکی معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ جدید اور ماحول دوست پلانٹس لگانے سے سرمایہ کاری بڑھے گی صنعتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی کراچی گارمنٹس سٹی سے برآمدات بڑھنے سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔ 

وزیر  تجارت و صنعت و پیداوار گوہر اعجاز نے  گورنر ہاؤس کراچی  تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ ہے لیکن ملک کی معیشت صرف 350 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے،  چین کی معیشت 5.5 ٹریلین ڈالر ہے۔ گوہر اعجاز ہمارا چین کے ساتھ تقریباً 25 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے۔ ہمیں آگے آکر تجارت میں اضافہ کرکے تجارتی خسارے کو کم کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا کاروباری مرکز ہے،  تاجر برادری کو شہر کے کاروباری ماحول سے استفادہ  کرنا چاہیے۔  گیس اور بجلی کے نرخوں کو معقول بنایا جا رہا ہے، 

 ہمیں اپنی صنعتوں کو بھی قابل تجدید توانائیوں کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔  کراچی کو "گارمنٹ سٹی" اور خصوصی اقتصادی زون ملنے جا رہا ہے جہاں زمین لیز پر دی جائے گی۔

مزیدخبریں