ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنرپنجاب چودھری سرور کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

سابق گورنرپنجاب چودھری سرور کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان مسلم لیگ (ق )کے چیف آرگنائزراور سابق گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق  چودھری محمد سرور نے قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی بھی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،  ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور نے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے بارے تفصیلی  مشاورت کی  ہے انہوں نے فیملی کے ساتھ ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حلقہ کے عوام سے بھی مشاورت کی  ہے جس کے بعد انہوں نے عام انتخابات 2024 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ چودھری سرور ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں،  ان کے ترجمان حمزہ کرامت کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن لڑنے کا نہیں عزت بچانے کاوقت ہے ،  ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا ماحول سب    کو میسر نہیں، اس لیے  انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔