ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا شالیمار گارڈن کا تفصیلی دورہ  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے شالیمار گارڈن کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شالیمار باغ کے تحفظ اور خوبصورتی کے حوالے سے جاری تعمیر و بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شالیمار باغ میں موجود شاہی حمام ، چینی خانہ، بارہ دری ، شاہ جہاں اور ملکہ کا خواب گاہ کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، ساتھ ہی شالیمار باغ کے اندرونی و بیرونی دیواروں کو اپنی اصل حالت میں بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہم کے پیش نظر والڈ سٹیز کے اقدامات کو سراہا۔ 

سیاحوں کیلئے پارکنگ ایریا ، خصوصی افراد کی سہولت کے لئے رمپ بنانا بھی منصوبے کا حصہ ہے، وزیر اعلی پنجاب نے شالیمار گارڈن کے اطراف سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔ 

ڈی جی والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی کامران لاشاری نے وزیر اعلی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ 

وزیر اعلی کے ہمراہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے، اسکے علاوہ نگران وزیر ہاوسنگ و زکوة و عشر اظفر علی ناصر اور اے سی گارڈن ٹاون سیدہ انعم فاطمہ بھی موجود تھی۔