ساجد بلوچ : این اے 44 پر علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی پر آر او نے اعتراضات لگا کر کل تک کا ٹائم دے دیا.
آر او کے مطابق کل تک اعتراضات دور نہیں کئے جاتے تو کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔ فیصل امین گنڈاپور پر غیرملکی شہریت کے حوالے سے اعتراض لگایا گیا
اس سے قبل این اے 44 پر علی امین گنڈاپور والد میجر امین اللہ گنڈاپور اور علی امین گنڈاپور کی بیوی مہناز علی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، تاہم علی امین گنڈاپور پر درج مختلف مقدمات کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا، اس حوالے سے آر او کا کہنا ہے کہ فیصل امین گنڈاپور پر رپورٹ آئی تھی کہ وہ دوہری شہریت کا حامل ہیں۔ فیصل امین گنڈاپور کی دہری شہریت کے متعلق وکلاء کا کہنا تھا کہ 2018 کے ضمنی انتخابات سے قبل وہ دوہری شہریت ختم کر چکے ہیں جس کا ریکارڈ ہم نے دیکھایا ہے۔ فیصل امین گنڈاپور کی دوہری شہریت کے حوالے سے آر او نے تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا کہا۔
آر او کی جانب سے کہا گیا کہ اگر علی امین گنڈاپور کسی مقدمے میں اشتہاری نہیں ہیں تو ریکارڈ فراہم کریں۔ وکلاء نے جواب میں بتایا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق علی امین گنڈاپور فری مین ہیں، ان اعتراضات کو دور کرنے کے لئے ہمیں آر او نے کل تک کا ٹائم دیا ہے۔ تمام کے تمام اعتراضات کل تک دور کر لئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے کہ آرٹیکل 63 میں جو ڈسکوالفکیشن ہے وہ اس میں نہیں آتی۔
وکلاء کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک کوئی امیدوار سزاء یافتہ نہ ہو اس پر آرٹیکل 63 لگو نہیں ہوتا۔ ہمارے کسی بھی امیدوار پر کسی بھی شہری نے کوئی اعتراض نہیں اُٹھایا۔ آر او صاحب اپنی تسلی کے لئے قانونی ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔