جمال اد دین۔ لاثانی کمپنی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر کروڑوں کا فراڈ کا معاملہ ,نیب نے لاثانی گروپ مالکان اور دیگر کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ۔
لاثانی آٸل ٹریڈرز پراٸیویٹ لمیٹڈ اور نیو لاثانی چکس اینڈ چکن پراٸیویٹ لمیٹڈ مالکان اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے ریفرنس میں سید فیض الحسن، کاشف جاوید، آصف علی اور محمد عثمان ودیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان نے لاثانی آٸل ٹریڈرز پراٸیویٹ لمیٹڈ اور نیو لاثانی چکس اینڈ چکن پراٸیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کمپنی بنا رکھی تھی ملزمان نے ملی بھگت سے لوگوں کو کمپنی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر کر کروڑوں کا فراڈ کیا، متاثرین کی شکایت پر لاثانی گروپ کے مالکان اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا لاثانی سرمایہ کاری ریفرنس سماعت کیلیے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کو مارک کر دیا گیا ہے۔
لاثانی کمپنی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر کروڑوں کا فراڈ
28 Dec, 2023 | 04:58 PM