ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

28 Dec, 2023 | 04:38 PM

 وقاص احمد : ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری، ہربنس پورہ سنیچنگ،چھینا جھپٹی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے، ڈولفن سکواڈ نے شہری کی نشاندہی پر تعاقب کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل،موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ ملزمان پر مختلف تھانہ جات میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔  تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ملزمان کو تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کردیا گیا۔ 
 زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں