اداکار ارباز خان کی دوسری شادی پر والد سلیم خان کا ردعمل آ گیا

28 Dec, 2023 | 02:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گزشتہ ہفتے اداکار ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے دوسری شادی کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، اداکار ارباز خان کی دوسری شادی پر والد سلیم خان کا ردعمل  آ گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان سے ایک انٹرویو میں بیٹے کی دوسری شادی سے متعلق  کہا کہ ارباز اور شورا نے شادی کا فیصلہ کیا اور میرے خیال سے یہ کوئی گناہ نہیں،میں اپنے بیٹے کیلئے بہت خوش ہوں اور نئے جوڑے کیلئے دعا گو بھی ہوں۔

 
 سلیم خان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس پر بحث کی کوئی ضرورت تھی، وہ نوجوان، تعلیم یافتہ اور سمجھدار ہے اور اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے، اسے میری اجازت کی کوئی ضرورت نہیں، اگر وہ خوش ہے تو پھر کسی چیز کی اہمیت نہیں۔ ارباز نے بتایا کہ وہ شادی کرنے والا ہے اور میں نے کہا کہ ٹھیک ہے اور میرا یہ خیال ہے کہ کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنا بہتر ہے کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارباز خان کی پہلی شادی ماڈل و اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے ہوئی تھی، دونوں کی شادی 19 سال تک چلی، دونوں نے 2016 میں راہیں جدا کرلیں، دونوں کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے۔

مزیدخبریں