ویب ڈیسک: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری اب سیاست کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔اداکارہ نور کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔
اداکارہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں ہیں۔