جنوبی پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہو گی : ناصر شاہ

28 Dec, 2023 | 01:45 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سب ہی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔  

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہو گی، سینٹرل پنجاب میں مقابلہ ہو گا، سینٹرل پنجاب کے ناراض جیالے واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جیتنے والے بھی پیپلز پارٹی میں آگئے ہیں،  کوئی کھل کر انتخابات کی بات نہیں کر رہا، کوئی سیکیورٹی کی اور کوئی موسم کی بات کر رہا ہے۔ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آمد پر جو جلسہ ہوا، اس میں بھی الیکشن کی بات نہیں کی، بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی کی اہلیہ سے پیپر چھیننے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی 9 مئی کی سوچ رکھنے والے کو ڈس اون کرے گی تو ان سے بات کیوں نہیں ہو سکتی۔

مزیدخبریں