(اقصیٰ سجاد)بلھے شاہ روڈ پر گلیوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں، بڑے حادثے کا خدشہ،عرصہ دراز سے بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمرز تاروں کی لپیٹ میں ہیں۔گلیوں میں لٹکتی تاریں انتظامیہ کی لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
بارشوں کے باعث مکین کئی بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔تاریں نم ہونے کا باعث ان میں کرنٹ آجاتا ہے اور اگر ان کو غلطی سے چھو لیا جائے تو بہت بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ تاریں رسیوں اور دھاگوں کی مدد سے جوڑ کر رکھی ہیں۔گھروں کی چھتوں اور دروازوں کو تاریں چھو کر گزرتی ہیں۔کھیلنے والے بچے کئی بار حادثات سے دوچار ہو چکے ہیں۔انتظامیہ جائزہ لے کر جاتی ہے لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ہماری درخواست ہے کہ تاروں کا نظام بحال کروایا جائے۔