ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بل ادا نہ کرنے پر پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ کی بجلی منقطع، کام ٹھپ ،سائلین خوار

 بل ادا نہ کرنے پر پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ کی بجلی منقطع، کام ٹھپ ،سائلین خوار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ ،پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ میں بجلی کاٹ دی گئی،ڈائریکٹر کالجز، ڈی پی آئی ایلمنٹری، ڈائریکٹر کمیونٹی سکولز اور ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفاتر میں لائٹ بندہونے سے کام ٹھپ ،سائلین خوار ہونے لگے۔
 بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ،پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ کی بجلی دو روز قبل کاٹ دی گئی۔ تفصیلات کیمطابق ڈائریکٹر کالجز، ڈی پی آئی ایلمنٹری اور ڈائریکٹر کمیونٹی سکولز اور ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفاتر میں لائٹ بند ہے۔ایجوکیشن کمپلیکس میں بجلی 48 گھنٹوں سے بند ہے۔بجلی کی بندش سے دفتری کام ٹھپ ہے جبکہ سائلین خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

بجلی نہ ہونے کے باعث چاروں ڈیپارٹمنٹس میں کام ٹھپ پڑا ہے۔ذرائع کیمطابق ایجوکیشن کمپلیکس کے ذمہ 24 لاکھ سے زائد کا بل واجب الادا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اے جی آفس کیجانب بجلی کی مد میں فنڈز جاری نہیں کررہا جس کے باعث انھیں بلز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔