ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟   

Maulana Tariq jameel,tweet,City42
کیپشن: Maulana Tariq jameel,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دل کی تکلیف کے باعث کینیڈاکے ہسپتال میں زیرعلاج مولانا طارق جمیل کی تصویر سامنے آگئی ۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی طبیعت بہتر  دکھائی دے رہی ہے، مولاناطارق جمیل نے تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیر نگہداشت رہنے کے بعد انشا اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

 یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔