(راؤ دلشاد)انسداد سموگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک،رات دس بجے کاروبار بند نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا،مجموعی طور پر 30 دکانوں و ریسٹورنٹس کو سیل جبکہ 6 ریسٹورنٹس مالکان کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے تحصیل سٹی کے علاقے میں چیکنگ کرتے ہوئے 6 ریسٹورنٹس کے مینجرز کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔تحصیل سٹی کے علاقے میں ریسٹورنٹ زی دی برگر، رفیق ریسٹورنٹ برگر، معروض فاسٹ فوڈ، پیری میری ریسٹورنٹ، شیرا پنجاب ریسٹورنٹ، چائنیز ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مینجرز کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔
تحصیل شالیمار کے علاقے میں براڈ وے پیزا، سینڈرینو پیزا، مارفلیکس شاپ، بھٹی تکہ اینڈ فش کارنر، آڈیز برگر پوائنٹ، سویرا ڈیپارٹمنٹل، کیفے ڈاکون، چکن ریسٹورنٹ، ماسٹر بریانی، صدیق فش کو گڑھی شاہو، چرسی تکہ خیابان جناح کو شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ اور باغبانپورہ پر سیل کیا گیا۔تحصیل ماڈل ٹاؤن میں خان شنواری، الیاس دمبہ کڑاہی اور سٹریٹ کیفے کو سیل کیا گیا۔تحصیل کینٹ میں ذائقہ فش، کالا رہو فش اور حسین تکہ شاپ کو سیل کیا گیا۔تحصیل رائیونڈ کے علاقے میں رینبو مارٹ اور یاسر بروسٹ کو سیل کیا گیا۔