ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کی گجرات پر نوازشات کا سلسلہ جاری  

Cm punjab,pervaiz elahi,lift ban,jobs,Gujrat,City42
کیپشن: Pervaiz Elahi,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کی دیگر سرکاری کمپنیوں میں بھرتیوں کیلئے وسائل اور پابندیاں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات میں نئی بھرتیوں کیلئے صوبے میں عائد پابندی ہی ہٹا دی۔

 سرکاری کمپنیوں اور اتھارٹیوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد ہے لیکن بھرتیوں کیلئے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری مشروط ہے ،تووہیں پنجاب کی دیگر پبلک کمپنیوں میں سینکڑوں آسامیاں خالی تو ہیں لیکن وسائل موجود نہیں ہیں۔

 مگر دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے گجرات میں نئی بھرتیوں کیلئے صوبے میں سرکاری کمپنیوں اور اتھارٹیوں پر عائد پابندی ہٹا دی ہے،گجرات کیلئے بنائی گئی نئی نویلی کمپنی میں بھرتیوں کیلئے مکمل چھوٹ دے گئی ہے،گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے بعد اب وہاں نئی بھرتیاں کیں جائیں گی ۔

 کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھرتیوں کے لیے مکمل اختیار بھی سونپ دئیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے گجرات کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے اتھارٹی کے قیام کی منظوری اس قبل دے چکے ہیں جس کیلئے چار ارب روپے کا فنڈ بھی منظور ہو چکا ہے ۔