ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پُل پر شدید دھند، 200 گاڑیاں ٹکرا گئیں

200 Cars Accident in China
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پُل پر شدید دھند سے 200 گاڑیاں ٹکرا گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث دھند نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ہر روز گاڑیوں یا موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ چین کے شہر زینگ ژو میں پیش آیا جہاں شدید دھند کی وجہ سے پُل پر سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کے مطابق دھند کے باعث متعدد گاڑیاں اور ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرائے۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں زینگچن برج پر گاڑیوں کو ایک کے اوپر ایک کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابتدائی اندازے کے مطابق ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد گاڑیاں ٹکرائی ہیں، جبکہ  جائے حادثہ پر درجنوں افراد زخمی ہوئے اور کئی پھنس کر رہ گئے ہیں،  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ  زینگ ژو شہر میں حد نگاہ 500 میٹر سے کم تھی اور صبح کے وقت کچھ علاقوں میں دھند کی وجہ سے 200 میٹر سے آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے جائے حادثہ پر 11 ٹرک اور 66 ریسکیو اہلکار بھیجے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر