ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفی ٹاؤن، شادی کی پہلی رات ہی گھر سے  دلہا دلہن کی لاشیں برآمد

Newly marriade,couple,deadbodies,found,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)مصطفی ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں ، شارق اور حمنہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق گیزر کی گیس لیکج کے باعث ہلاکت ہوئی۔

پولیس نے مصطفی ٹاؤن کی الفا ہاؤسنگ کالونی میں واقع گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ، شارق اور حمنہ کا نکاح گزشتہ روز ہوا ، ولیمے کی تقریب آج ہونا تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملحقہ واش روم میں انسٹنٹ گیزر کی گیس لیکج ہونے کیوجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم تفتیش کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں ، مزید حقائق تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے،دوسری جانب پولیس کے مطابق متوفیان کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔