(ویب ڈیسک) تھانے کے سامنے بھی شہری غیر محفوظ ہوگئے، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تھانے کے سامنے ہوٹل میں بیٹھے 20 سے زیادہ شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
ہوٹل مالک نے بتایا کہ گلشن اقبال تھانے کے سامنے کے ڈی اے مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔ انہوں نے کہا کہ 3 ملزمان اسلحہ تھامے ہوٹل پر آئے، ایک ملزم نے بڑا اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر بیٹھے شہریوں کو لوٹا۔
واقعہ کے بعد متاثرہ افراد نے تھانے میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے واقعہ کے بعد پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کردیا۔ دوسری جانب واردات سے متعلق گلشن اقبال پولیس نے اب تک کوئی موقف نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ ہوٹل سے چند قدم کے فاصلے پر دو ہفتے قبل بھی ایک ہوٹل کو لوٹا گیا تھا۔