2022 الیکٹرانکس مصنوعات کے تاجروں کیلئے مشکل ترین سال ثابت ہوا

28 Dec, 2022 | 03:22 PM

(شہزاد خان ) 2022 الیکٹرانکس مصنوعات کے تاجروں کیلئے بھی مشکل سال رہا،  2022 کے دوران فریج، اے سی، اوون، واشنگ مشین، گیزر، کچن آئٹمز میں 40 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

2022 کاروباری برادری کیلئے مشکل ترین سال ثابت ہوا ہے۔ ایک سال کے دوران الیکٹرانکس مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، مختلف کمپنیوں کے فریج ایک سال کے دوران 30 فیصد مہنگی ہوئے اور مختلف کمپنیوں کے اے سی 40 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح واشنگ مشین ایک سال کے دوران 30 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے الیکٹرانکس کی درآمدات میں مشکلات رہیں، اس وقت ڈالر کی قیمت 224 اور اوپن مارکیٹ میں بنکس 235 تک بھی نہیں دے رہے۔

مزیدخبریں