ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک کیا چیز لے کر جاسکتے ہیں اور کیا نہیں؟ فہرست سامنے آگئی

بیرون ملک کیا چیز لے کر جاسکتے ہیں اور کیا نہیں؟ فہرست سامنے آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) بیرون ملک کیا چیز لیکر جائیں اور کیانہیں؟فضائی مسافر ایف بی آر اور کسٹم کے قوانین سے لاعلم نکلے،کسٹم حکام مسافروں کو اندھیرے میں رکھ کارروائیوں پہ کارروائیاں کرنے لگے۔
فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا، پانچ سے18سال کامسافرایک وقت میں اڑھائی ہزارڈالرلیجاسکتاہے،سال میں15ہزارڈالربیرون ملک ساتھ لیجائے جاسکتے ہیں،ایک وقت میں 18 سے زائد عمرکے مسافر5ہزارڈالرلیجاسکتے ہیں،سال کے دوران18سال سے زائدعمرکے افراد30ہزارڈالریامساوی غیرملکی کرنسی لیجاسکتے ہیں۔ 

ایکسپورٹ پالیسی ، پروسیجر آرڈرکے تحت 11اشیاء کو بیرون ملک لے جانے پرپابندی ہے،سونے کے بسکٹ، چاندی، ہیرے جواہرات، سونےکے بھاری زیورات، نوادرات،آثارقدیمہ، پلاٹینم اور 3ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی نوٹ ساتھ لیجانے پر پابندی ہے، بیرون ملک مسافروں کیلئے شہد، دیسی گھی، کوکنگ آئل لیجانے، ملکی مفادکے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد، نقلی،جعلی اشیاء، کیمیکل اجزاء، ایٹمی،کیمیائی یاتابکاری سے متعلق اشیاءممنوع ہیں۔
وزارت دفاع کے این او سی کے بغیر اسلحہ،بارودی مواد ساتھ لے جانا منع ہے،پالتو جانور کتے، بلیاں، طوطے اور کبوتر بغیر سرٹیفیکیٹ کے ساتھ لے جانے پرپابندی عائد ہے۔