(راؤدلشاد) ڈپٹی کمشنر محمد علی کا شہریوں کی صحت کی حفاظت کیلئے بڑا اقدام، ناقص اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا.
ڈپٹی کمشنر کا کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت اختیارات اسسٹنٹ کمشنر کو تفویض کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرز صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دکاندار کو 50 ہزار جرمانہ، پولیس کے حوالے کرنے کے پابند ہوں گے،
ناقص اشیاء کی فروخت پر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کےتحت اسسٹنٹ کمشنرز بھی دکانداروں کو موقع پر ہی 50 ہزار تک جرمانہ کرسکیں گے۔ صارفین کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنرز فوری کارروائی کرنے کے پابند ہوں گے۔
اسسٹنٹ کمشنرز صارفین کی درخواست کو کنزیومر کورٹ میں بھی ریفر کر سکیں گے، اسسٹنٹ کمشنر کی سفارش پر صارف کو ناقص اشیا فروخت کرنے والے دکاندار کو فوری طور پر پولیس کے حوالے بھی کیا جاسکے گا۔