ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سادہ روٹی 25 اور نان کی قیمت 35 روپے؟

سادہ روٹی 25 اور نان کی قیمت 35 روپے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کیلئےڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی، سادہ روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان 35 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کےنام درخواست میں کہا گیا ہے کہ آٹے اور فائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ 15 کلو کے آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ فائن کی 80 کلو والی بوری کی قیمت 10ہزار 800 روپے ہو چکی ہے۔موجودہ صورتحال میں روٹی 15 اور نان 25 روپے میں فروخت کرنا ناممکن ہے۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ نان کی قیمت 35 اور روٹی 25 روپے کرنے کی اجازت دے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ آٹے کے ساتھ ساتھ گیس اور دیگر اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہےموجود قیمت پر روٹی اور نان فروخت نہیں کرسکتے۔