ویب ڈیسک: اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نے ان کا موبائل نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد انہیں نفرت انگیز اور غیر اخلاقی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں اور بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ 'کسی نامعلوم شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، مجھے حیرانی ہے کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں'۔
API Response:
API Response:
یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے شہرہ آفاق ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت سے 2018 میں خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان عامر لیاقت نے 2020 میں کیا تھا۔دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں، بعدازاں فروری 2022 میں طوبٰی انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔