ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورچوئل یونیورسٹی امتحانات میں غلط گریڈنگ، کنٹرولر عدالت طلب

ورچوئل یونیورسٹی امتحانات میں غلط گریڈنگ، کنٹرولر عدالت طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا کی امتحانات میں غلط گریڈنگ، لاہور ہائیکورٹ نے کنٹرولر امتحانات کو30 دسمبر کو طلب کرلیا۔
 جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی، درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر کنٹرولر امتحانات کو درخواست کا جائزہ لیکر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں گئی، ورچوئل یونیورسٹی نے نئے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

عدالتی احکامات پرعمل کئے بغیر نئے امتحانات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ یونیورسٹی نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے50 ہزار سے زائد طلبہ کو غلط گریڈنگ دے کر فیل کردیا ہے۔ غلط گریڈنگ کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، درخواستگزاروکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپنے احکامات پرعملدرآمد کا حکم دے ۔