میٹرک میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

28 Dec, 2022 | 11:36 AM

(جنید ریاض) میٹرک میں زیر تعلیم ہزاروں غیر مسلم طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، بورڈ امتحانات میں غیر مسلم طلبا نے کونسا پیپر دینا ہے، نصاب فائنل نہ کیا جاسکا، میٹرک کا امتحان یکم اپریل سے لیا جائےگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث میٹرک میں زیرتعلیم ہزاروں غیرمسلم طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بورڈ امتحانات میں غیرمسلم طلبا نے کونسا پیپر دینا ہےاس کا نصاب ہی فائنل نہیں کیا جا سکا۔ میٹرک کا امتحان یکم اپریل سے صوبہ بھر میں شروع ہو رہا ہے،لاہور بورڈ کے تحت امتحان دینے والے ہزاروں غیرمسلم طلبا پریشانی سے دوچار ہیں، جبکہ تمام مسلم طلبا اسکی جگہ قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا امتحان دیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق غیرمسلم طلبا کیلئے نصاب کو حتمی شکل دینا آخری مراحل میں ہے، جنوری کے پہلے ہفتہ میں نصاب جاری کر دیا جائیگا۔ دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ نصاب آخری دنوں میں جاری کیا جارہا ہے جس سے طلبا کے فیل ہونا کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں