سپیشل الاؤنس ایک بنیادی تنخواہ کے برابر کرنے کی اصولی منظوری

28 Dec, 2022 | 11:31 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پراسیکیوٹرز کیلئے خوشخبری , حکومت نے سپیشل الاؤنس بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس ایک بنیادی تنخواہ کے برابر کرنے کی اصولی منظوری دی ہے، سیکرٹری پراسیکیوشن محمد زمان وٹو کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد اب محکمہ خزانہ بجٹ جاری کرے گا، جس سے تمام پراسیکیوٹرز کو ایک تنخواہ کے برابر سپیشل الاونس دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گریڈ سترہ سے گریڈ انیس تک کے پراسیکیوٹرز کے سپیشل الاؤنس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام پراسیکیوٹرز کو ایک بنیادی تنخواہ بطور سپیشل الاؤنس ملے گی۔

 

مزیدخبریں