وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج

28 Dec, 2022 | 08:30 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

کابینہ اجلاس سے توشہ خانہ پر وزراء کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا ایجنڈا ڈراپ کرکے 8 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق آج ای بائیکس پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں وزیراعظم سستا آٹا پیکیج کی توثیق کی جائے گی۔

مزیدخبریں