2021 ، ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان سمیت  کئی پاکستانی نامور شخصیات  دنیا سے رخصت ہو گئیں  

28 Dec, 2021 | 10:19 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک)2021 میں ایٹمی سائنسداد عبد القدیر خان سمیت کئی نامور شخصیت ہم سے بچھڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق 2021 میں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہو گیا، ان کی عمر 85 برس تھی ڈاکٹرعبد القدیر خان نے نومبر 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔ عبد القدیرخان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ساتھ مقبوضہ وادی کی آزادی کےلئے کی جانے ولای ایک طویل جدوجہد کا باب بھی ختم ہو گیا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا، جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔ سید علی گیلانی کو 20برس تک بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید رکھا گیا۔

 پاکستان کے سابق صدر پاکستان ممنون حسین بھی کئی عرصے کی علالت کے بعد انتقال کر گئے، سابق صدر پاکستان ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماو¿ں میں ہوتا تھا۔ مرحوم ممنون حسین 23 دسمبر 1940 میں پیدا ہوئے۔ وہ جون1999 سے اکتوبر1999 تک گورنرسندھ بھی رہے تھے۔

19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف بھی اپنے مداحوں کو چھوڑ گئے، 14 سال کی عمر سے اسٹیج اداکاری شروع کرنے والے عمر شریف دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا کے کنگ بن گئے،ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان بنیں۔عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب بھی دیا گیا۔ ان کی موت کی خبر نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار فنکاروں اور مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا۔

ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔ سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

 معروف ڈرامہ نویس اور مکالمہ نگارحسینہ معین بھی اس سال انتقال کر گئیں، پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں جنم لیا تھا۔ حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش اور آئینہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

2021 میں معروف مزاح نگار فاروق قیصر (انکل سرگم) بھی انتقال کرگئے ، ان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا ، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے،فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ وہ 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مختلف مزاحیہ کتب بھی لکھیں جنہیں عوام میں بہت پذیرائی ملی۔

پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کا اعزاز رکھنے والی ریڈیو اینکر کنول نصیر 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، کنول نصیر ریڈیو اور ٹی وی سے 5 دہائیوں سے زائد عرصہ وابستہ رہیں، انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ خورشیدشاہد بھی 2021 میں انتقال کرگئیں ، بیگم خورشید شاہد نے فنی کریئر کا آغاز9 سال کی عمر میں بطور گلوکارہ کیا۔ انہوں نے روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد وصول کی۔2021 میں فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے معروف اداکار سہیل اصغر جگر کے کینسر کے باعث دنیا چھوڑ گئے، 1970 کی دیہائی میں لاہور سے بطور ریڈیو جوکی اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے سہیل اصغر کے مشہور ڈراموں میں ننگے پاو¿ں ، پیاس، کاجل گھر اور سمندر ہے درمیان جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں، بشریٰ انصاری کی طرح ان کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

اس سال ممتاز اداکارہ نائلہ جعفری بھی انتقال کر گئیں، ان کا انتقال کراچی میں ہوا، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

فلم اور ڈراموں کے معروف اداکار انور اقبال بھی دنیا چھوڑ گئے، معروف اداکار انور اقبال نے متعدد ڈرامہ سیریل، سیریز اور لانگ پلیز میں کام کیا تھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں آخری چٹان، شاہین، خرمن، بابر، عشق پیچہ، رشتہ انجانے سے، حنا کی خوشبو، پل صراط، دوستیں جو پیار سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے چند اردو فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

رواں سال پاکستانی گلوکار و موسیقار اوراوور لوڈ کے میوزیشن فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی۔ فرہاد ہمایوں نے 2003 میں ’اوور لوڈ‘ نامی میوزک گروپ تشکیل دیا تھا، جس کا شمار ملک کے مشہور میوزک بینڈز میں ہوتا ہے۔

پاکستان کے ممتازدانشور اور کالم نگار اجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے، وہ طویل مدت تک ’بے نیازیاں ‘ کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔ بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

رواں سال سابق گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو بھی انتقال کر گئے، ممتاز علی بھٹو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن تھے اور ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔ ممتاز بھٹو نے 22 دسمبر 1971 سے 20 اپریل 1972 تک سندھ کے آٹھویں گورنر کے فرائض سرانجام دیے، بعد ازاں یکم مئی 1972 سے 20 دسمبر 1972 تک وہ صوبہ سندھ کے 13 ویں وزیرِ اعلیٰ بھی رہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مشاہد اللہ خان نے 1990 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ سال 2009 اور 2015 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔ مشاہد اللہ خان 2017 سے مئی 2018 تک وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی رہے۔دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔وہ شوکت خائم ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے

مزیدخبریں