(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم' دی بیٹ مین' کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم میں رابرٹ پیٹنسن مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کےمطابق فلم "دی بیٹ مین” کا نیا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس میں ٹوائی لائٹ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے رابرٹ پیٹنسن مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔فلم ڈائریکٹر میٹ ریوز کا کہناتھا کہ بیٹ مین کا نیا پارٹ چائنا ٹاؤن اور ٹیکسی ڈرائیور جیسی کلاسیکی فلموں سے ماخوذ ہے۔ٹریلر میں زوئی کرےوٹز کیٹ وومن کا کردار ادا کریں گی جبکہ کولن فیرل کو جرائم کا ماسٹرمائنڈ پینگوئن کا کردار دیا گیا ہے۔
فلم میں سوپر ہیرو کا اپنا ہی خاندان کرپشن میں ملوث نکلا۔ بیٹ مین اگلے برس 4 مارچ کو ریلیز ہوگی اور فلمی شائقین رابرٹ پیٹنسن کے نئے سٹائل کے دیوانے ہوچکے ہیں۔