ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

28 Dec, 2021 | 09:15 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈیجیٹل کورسز کا لائسنس 8 ہزار روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ، ایچ ای سی کی منظور شدہ یونیورسٹیوں کے طلبہ لائسنس کے لئےاہل ہوں گے۔
 ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈیجیٹل کورسز کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد طلبہ کو غیر ملکی یونیورسٹیوں کے آن لائن کورسز تک رسائی دے گا۔ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر لائسنس کے حصول کے لئے رجسٹریشن ہوگی۔ ایچ ای سی نے لائسنس کے لئے پورٹل قائم کر دیا ہے۔

ایچ ای سی نے غیر ملکی ایجنسی کورسیرا کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستانی طلبہ کو دنیا کی نامور 200 یونیورسٹیوں کے آن لائن کورسز تک رسائی حاصل ہوگی۔ لائسنس حاصل کرنے والے طلبہ آن لائن کورسز پڑھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں